Monday, 10th December 2018

Balochi Academy

Home Site Map Feedback Contact us

urdu-logo


کوئٹہ: بلوچی اکیڈمی نے اکیڈمی کی طرف سے چھاپے گئے کیلنڈر سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

بلوچی اکیڈمی نے جنرل باڈی کے 57 ویں اجلاس میں اکیڈمی کی طرف سے چھاپے گئے کیلنڈر سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
اجلاس میں ممبران کی طرف سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ کیلنڈر میں استعمال کیے گئے سال، مہینے اور دنوں کے نام بلوچ اور بلوچی سے تعلق نہیں رکھتے۔
ان میں سے بعض دنوں، مہینوں اور سالوں کے نام بغیر کسی تحقیق کے کیلنڈر میں شامل کیےگئے ہیں لہٰذا بلوچی اکیڈمی اس کیلنڈر کو own نہیں کرتی اور نہ ہی آئندہ کیلنڈر ان ناموں کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔
ممبران کی رائے کے مطابق بلوچی اکیڈمی کو ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے غلط روایات کو رائج کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور تحقیق اور جانچ پڑتال کے بعد ہی اس طرح کی چیزیں شائع کی جانی چاہییں.

News & Updates



  

Newsletter Subscriber

Name:
Email:

Contact Info

Address: Adalat Road, Quetta, Pakistan

Phone No:  +92-81-2829566
Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.